نئی دہلی : سیول ایوی ایشن کے وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا نے آج یہاں راجیو گاندھی بھون میں وزارت کی ذمہ داری سنبھال لی۔سندھیا تقریبا 12 بجے وزارت پہنچے جہاں سبکدوش شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور شہری ہوا بازی کے سکریٹری پردیپ سنگھ کھڑولا نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر مملکت برائے شہری ہوا بازی جنرل وی کے سنگھ نے بھی چارج سنبھالنے کے بعد مسٹر سندھیا کا خیرمقدم کیا۔چارج سنبھالنے کے بعد سندھیا نے وزارت کے خاکہ کو سمجھنے کے لئے وزارت کے عہدیداروں سے ایک میٹنگ کی۔