سنسنی خیز مقابلے ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے مددگار ہوں گے :کوہلی

   

کپتان نے شنکر کی کھل کی تعریف کی

ناگپور۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میں ملی قریبی کامیابی کو ورلڈکپ کی تیاری کے لحاظ سے اہم اور بہترین تجربہ قرار دیا۔ کوہلینے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے دن ۔رات ونڈے میچ میں آٹھ رن سے ہندوستان کی دلچسپ جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اپنی116 رنز کی سنچری کی بدولت مین آف دی میچ بھی رہے ۔ میچ کے بعد کپتان نے کہا، اگر ہم ورلڈ کپ کے لحاظ سے دیکھیں تو اس طرح کے کم اسکور والے میچ ہمیں ٹورنمنٹ میں بھی دیکھنے کو ملیں گے اور تیاری کے لحاظ سے اس طرح کے میچوں کو کھیلنا اور انہیں جیتنا کافی اچھا تجربہ ہوتا ہے ۔ میں خوش ہوں کہ ہم نے اس میچ میں جیت حاصل کی ۔ ہندوستانی بیٹنگکی مایوس کن کارکردگی کے بعد کوہلی نے رنز جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا، جب حالات مشکل ہوجاتے ہیں تو میں بیٹنگ کے لیے اترتا ہوں اور میری پوری کوشش بڑی اننگز کھیلنے کی رہتی ہے ۔ میں اپنی پہلی کے بجائے دوسری اننگز کی کارکردگی سے زیادہ مطمئن ہوں۔ کوہلی نے میچ میں وجے شنکر کی کارکردگی کی بھی جم کر تعریف کی جنہوں نے 46 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ہندوستان کو قابل دفاع اسکور تک پہنچایا۔

انہوں نے کہا، وجے نے کمال کی بیٹنگ کی لیکن بدقسمتی سے وہ رنز آؤٹ ہو گئے ۔ ہم نے دھونی اور کیدار جادھو کے وکٹ بھی مسلسل گنوائے ۔ہندوستانی کپتان نے کہا، میں وجے کو 46 ویں اوور میں بولنگ کے بارے میں سوچ رہا تھا لیکن میں نے پھر روہت اور دھونی سے اس سلسلے میں بات کی اور انہوں نے مجھے محمد سمیع اور بمراہ کے ساتھ ہی اترنے کا مشورہ دیا جوکارگر ثابت ہوا۔ کوہلی نے کہا، روہت سے بات کرنا مجھے ہمیشہ اچھا لگتا ہے کیونکہ وہ نائب کپتان ہیں۔ روہت ٹیم کے ساتھ طویل عرصے سے رہے ہیں وہیں دھونی بھی ٹیم کے ساتھ ہیں اور وہ بولروں کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ بمراہ بھی چمپئن کی طرح ہیں اور انہیں دو وکٹ ایک ہی اوور میں مل گئے اور انہوں نے میچ پلٹنے میں کافی مدد کی۔ میں خوش ہوں کہ وہ ٹیم میں ہیں۔ کوہلی نے ساتھ ہی کہا کہ اس طرح کے میچ سے ٹیم کا حوصلہ بڑھتا ہے ۔انہوں نے کہا،کئی بار اس طرح کے مشکل میچوں کو کھیلنا بھی بھی ضروری ہوتا ہے اور اسے جیتنے سے اعتماد بڑھتا ہے ۔یہ پچ بھی بہتر تھی اور کیدار جادھو یہاں آخری اوور تک بولنگ کرنا چاہتے تھے ۔