نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے چہارشنبہ کو کانگریس لیڈر ششی تھرور کو ان کی اہلیہ سنندا پشکر کی موت کے معاملے میں تمام الزامات سے بری کردیا ہے۔ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے تھرور کو ان الزامات سے بری کرتے ہوئے مچلکہ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی۔ دوسری جانب عدالت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کیرالا کے تھرواننتاپورم سے منتخب ایم پی تھرور نے کہا کہ پچھلے ساڑھے سات سال ان کیلئے کافی مشکل رہے۔ واضح رہیکہ سنندا 17 جنوری 2014 کی رات قومی دارالحکومت دہلی کے دی لیلا ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔ اس سلسلے میں دہلی پولیس نے تھرور کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 498A اور 306 (خودکشی پر اکسانا) کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ خصوصی جج گیتانجلی نے آج آن لائن سماعت کے دوران تھرور کو الزامات منسوبہ سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔