سنچری نے پہلا ٹسٹ یاد دلادیا : دھون

   

دبئی۔ کنگز الیون پنجاب کے خلاف ریکارڈ سنچری بنانے والے دہلی کیپٹلز کے اوپنر شکھر دھون نے کہا کہ اننگز نے انہیں ٹسٹ میچ میں پہلی اننگز کی یاد دلادی۔اس میچ میں ناقابل شکست 106 رنز بنانے والے دھون نے میچ کے بعد کہا کہ میچ میں میدان میں کوئی دوسرا ساتھی بیٹسمین میراساتھ نہیں دے سکا۔ میں نے ذمہ داری لی اور اننگز کے اختتام تک ڈٹا رہا۔ جب بھی مجھے موقع ملا میں چوکے مارتا رہا۔ مجھے یاد ہے کہ ٹسٹ کرکٹ میں اپنے پہلے میچ میں میں نے بھی کھل کر بیٹنگ کی تھی اور آج اسی تال میں تھا۔