عوام کو کووڈ علاج میں مشکلات کا سامنا ، سی پی آئی لیڈر کی پریس کانفرنس
سنگا ریڈی۔ سنگا ریڈی کے سرکاری دواخانے میں کورونا علاج پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سٹی اسکیان۔ وینٹیلیٹر منظور کرنے کے علاوہ۔12 ہزار کورونا مریضوں کے لیے آئسولیشن سنٹر کا قیام عمل میں لانے کا مطالبہ حکومت سے کرتے ہوئے سی پی ایم کے قائد جئے راج نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنگا ریڈی سرکاری دواخانے میں سٹی اسکیان کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مریضوں کے لیے ایک طرف حکومت کورونا ٹیسٹوں میں اضافے کے لئے کہہ رہی ہے تو دوسری طرف سرکاری دواخانہ میں سٹی اسکیان نا ہونے پر کس طرح ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں دواخانہ میں کورونا ٹیسٹ کے لیے سٹی اسکیان کا ہونا ضروری قرار دیا کورونا کی دوسری لہر میں اضافے کے بعد میں محکمہ صحت کے عہدے داروں کو چاہئے کہ وہ کورونا مریضوں کے علاج پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے انہیں صحت یاب کرنے کی کوشش کریں ضلع کے تمام پبلک ہیلتھ سنٹرس میں کورونا ٹیسٹ کٹس میں اضافہ کیا جائے تاکہ کہ تمام مریضوں کا ٹیسٹ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ خانگی دواخانوں اور ڈائگناسٹک سنٹرس کے بلس کو غریب عوام کیلئے ادا کرنا مشکل ترین بن چکا ہے کورونا علاج پر مزدور اور دیگر کام کرنے والے افراد کیلئے ماسک اور پی پی کٹس کی سربراہی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا جئے راج قائد سی پی ایم نے کہا کہ سنگا ریڈی سرکاری دواخانہ میں سٹی اسکیان اور اور وینٹی لیٹر کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کورونا مریض سرکاری دواخانے میں اپنا علاج کرانے کے لیے گھبراتے ہوئے خانگی دواخانوں کا رخ کر رہے ہیں اور غریب عوام اپنے علاج پر بھاری خرچ کو دیکھتے ہوئے کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور کورونا مریض اپنی جان گنوا رہے ہیں فوری طور پر تمام سرکاری دواخانوں میں وینٹی لیٹر اور سٹی اسکیان کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مریضوں کے علاج پر توجہ دیں مریضوں کی جان سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں 12 ہزار مریضوں کے لیے آئسولیشن سنٹر کا قیام فوری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا تاکہ کورونا مریضوں کا علاج بآسانی کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کو مفت میں میڈیسن دیا جائے تاکہ جلد از جلد صحت یاب ہوسکیں۔