سنگاریڈی: ایف ٹی ایل میں موجود عمارت کو دھماکہ سے منہدم کردیا گیا

   

محکمہ اریگیشن و محکمہ ریونیو کی کارروائی ، ہوم گارڈ کے زخمی ہونے کی اطلاع، 6 کروڑ کا نقصان ،مالک مکان کا دعوی
سنگاریڈی 26 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی کے کنڈا پور منڈل کے ملکہ پور تالاب جو کہ 650 ایکر پر مشتمل ہے ، تالاب کے قریب ایک بلڈنگ جو ایف ٹی ایل میں موجود ہے ۔ اس کی اطلاع عوام کی جانب سے دی جانے پر اریگیشن اور ریوینیو کے عہدے داروں نے تحقیقات کے بعد آج صبح دھماکے سے بلڈنگ کو منہدم کر دیا اس موقع پر ایک ہوم گارڈ زخمی ہونے کی اطلاع ہے بلڈنگ کے مالک نرسملو نے کہا کہ تین ایکر اراضی خریدتے ہوئے 250 گز پر بلڈنگ تعمیر کی گئی بلڈنگ کی اجازت لیتے وقت کوئی بھی عہدے داروں نے ایف ٹی ایل کا ذکر نہیں کیا اس وقت پٹہ اراضی خریدی گئی 13سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اور اب عہدیداروں نے کاروائی کرتے ہوئے بلڈنگ کو دھماکے سے گرادیا 6کروڑ روپے کا انہیں نقصان ہونا بتایا جبکہ کسانوں نے بتایا کہ تالاب پر غیر قانونی طور پر قبضوں کی وجہ سے تالاب کی اراضی کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو کاشت کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تالاب میں پانی بھی کم ہو جاتا ہے تالاب کی حفاظت اور ناجائز قبضہ کے سلسلے میں کئی سال سے حکومت کو توجہ دلائی جا رہی تھی ضلع کے ہر تالاب کی حفاظت ضروری ہے تاکہ کسانوں کو سال میں دو بار کاشت کرنے کے لیے پانی فراہم ہو سکے۔