عوامی مسائل پر توجہ دینے کارکنوں سے خواہش، سنگاریڈی میں ٹی آر ایس کے اجلاس سے خطاب
سنگا ریڈی۔ حلقہ اسمبلی سنگا ریڈی میں ٹی آر ایس کارکنوں کا اجلاس چنتا پربھاکر صدر ٹی آر ایس ضلع سنگا ریڈی کی صدارت میں ایم بی آر فنکشن ہال سنگاریڈی میں منعقد ہوا جس میں ٹی ہریش راؤ ریاستی وزیر خزانہ و صحت نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ لگاتار پورے کرتے آ رہی ہے اس کے علاوہ بھی متعدد ترقیاتی کام انجام دئے جا رہے ہیں سنگا ریڈی میں میڈیکل کالج و نرسنگ کالج، ٹی آر ایس ضلع پارٹی آفس کے افتتاح کے لیے بہت جلد چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کو مدعو کیا جارہا ہے گوداوری سے لفٹ ایریگیشن پراجکٹ سنگمیشور بسویشورکے ذریعے 4000 کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے سنگاریڈی، سداسیوپیٹ، اندول۔ ظہیر آباد۔ ناراین کھیڑ کو پانی جو کہ ضلع کے زرعی شعبے کے کام آئیگا اور عوام کو پینے کے پانی کے حصول میں آسانی ہوگی جاریہ سال سے میڈیکل کالج کے آغاز کے بعد سنگا ریڈی تعلیمی مرکز بن جائے گا انہوں نے کہا کہ بلدیات اور پنچایتوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں آپسی تال میل کے ذریعے ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں ٹی آر ایس پارٹی کارکان ہمیشہ عوامی مسائل پر توجہ دیں ریاستی وزیر ہریش راؤ نے کہا کے ناراین کھیڑ میں 21 فروری کو چیف منسٹر کے سی آر لفٹ ایریگیشن پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے چنتا پربھاکر صدر ضلع ٹی آر ایس نے کہا کے کے سی آر چیف منسٹر کے پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے 2 بلدیات سنگاریڈی اور سداسیوپیٹ کے علاوہ 4 منڈلوں سے 20 ہزار عوام شرکت کرے گی اس موقع پر ایم اے حکیم۔ مانکیم وائس چیئرمین ڈی سی سی بی۔ بیریا یادو،منوہر گوڑ زیڈ پی ٹی سی۔ وجے لکشمی چیئرمین بلدیہ۔ لتا وجیندر ریڈی، خواجہ خاں، حبیب رسول شکیل، ایم اے سمیع، محمد مصطفے، شیخ صابر، شیخ امجد، نر ہر ریڈی، شیخ رشید، کونڈل ریڈی زیڈ پی ٹی سی، وینکٹ اور نرسملو کے علاوہ ٹی آر ایس پارٹی قائدین و کارکنان موجود تھے۔