سنگاریڈی ملکاپور تالاب تین سال بعد لبریز

   

سنگا ریڈی ۔ سنگا ریڈی میں شدید بارش کے باعث ملکا پور تالاب تین سال بعد لبریز ہو چکا ہے 12 مواضعات اور تین ہزار ایکر اراضی کو سیراب ہوگا ۔ تالاب و کنٹوں اور آبی پروجیکٹس پانی سے لبریز ہو چکے ہیں ڈاکٹر شرت کلکٹر ضلع نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کہا کہ ضلع میں مسلسل بارش ہو رہی ہے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ پراجیکٹ کے پانی کی سطح پر گہری نظر رکھے اور محکمہ صحت کے عہدے دار مریضوں کے علاج پر توجہ دے۔ ضلع سنگاریڈی کے ہر تالاب کی چادر چل رہی ہے سنگور پروجیکٹ اور منجرا ڈیم لبریز ہوچکے ہیں سنگا ریڈی کا محبوب ساگر تالاب کی چادر چل رہی ہے کندی تالاب کے لبریز ہوجانے کی وجہ سے تالاب کے پچھلے حصے میں پانی زیا دہ جمع ہوجانے کی وجہ سے عوام کو چوکس و چوکنا رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے کندی راجم پیٹ، ببلی کئٹہ تالاب میں پانی زیادہ مقدار میں جمع ہو رہا کنڈہ پور منڈل کے ملکا پور تالاب لبریز ہو چکا ہے تالاب کی چادر کو دیکھنے عوام جمع ہورہے ہیں موضع توگر پلی تالاب بھی لبریز ہوگیا ہے جس کی وچہ سے عوام اور کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کل رات مسلسل بارش کی وجہ سے سارے تالابوں میں پانی وافر مقدار میں جمع ہو چکا ہے اور کئی مقامات پر پانی کا اخراج عمل میں آ رہا ہے سنگا ریڈی محبوب ساگر روڈ پر پانی کے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے عوام کی حفاظت کے لیے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔