سنگاریڈی میں آج جگاریڈی کی دعوت افطار و طعام

   

حافظ شیخ شفیع وائس چیرمین بلدیہ نے روزہ داروں سے شرکت کی خواہش کی
سنگاریڈی14 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ شیخ شفیع وائس چیرمین بلدیہ سنگاریڈی نے کہا کہ جگاریڈی ورکنگ پرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج 15 مارچ بروز اتوار میلاد گراونڈ سنگاریڈی پر عظیم الشان دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں نرملا جگاریڈی چیرمین تلنگانہ انڈسٹیریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن، بھارت سائی ریڈی، جیا ریڈی بطور مہمان شرکت کریں گے۔ حافظ شیخ شفیع نے کہا کہ جگاریڈی صاحب گزشتہ 22 سال سے مسلسل دعوتِ افطار کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ اس روایت کا مقصد روزہ داروں کا ادب و احترام اور ان کی خدمت کیساتھ سماج میں مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کو فروغ دینا بھی ہے۔ ایسے مواقع پر سبھی طبقات کے لوگ ایک جگہ جمع ہوکر افطار کرتے ہیں تو سماج میں بھائی چارہ، رواداری، اتحاد، محبت اور یکجہتی کو مزید تقویت و فروغ حاصل ہوتا ہے۔ ملک کی طاقت اس کی سیکولر روایت اور گنگا جمنی تہذیب میں مضمر ہے جسے برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ دعوت افطار و طعام کے انتظامات میں کانگریس قائدین، اراکین بلدیہ اور کارکنان بھی مصروف کار ہیں۔ سبھی کے تعاون سے اس کو بہتر سے بہترین بنانے کی سعی کی جا رہی ہے۔ انھوں نے حلقہ اسمبلی بالخصوص شہر سنگاریڈی کے مسلم بھائوں سے خواہش کی کہ اس اطلاع کو جگا ریڈی صاحب کا دعوت نامہ تصور کرتے ہوے دعوت افطار میں شرکت کریں۔ روزہ دار شام 6 بجے میلاد گراونڈ پہنچ جائیں۔ افطار کے بعد میلاد گراونڈ پر ہی نماز مغرب کا اہتمام ہوگا۔