سنگاریڈی میں جدید قبرستان کیلئے 5 ایکڑ اراضی مختص کرنے کا تیقن

   

گنگا جمنی تہذیب کیلئے کے سی آر کا اقتدار ضروی ، حکومت کی دعوت افطار سے ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
سنگاریڈی 11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے مسلم بھائوں کے اعزاز میں آج شام میلاد گراونڈ سنگاریڈی پر دعوت افطار و طعام کا اہتمام کیا جس میں ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ چنتا پربھاکر چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع سنگاریڈی نے تمام شرکاء￿ دعوت افطار و طعام کا خیر مقدم کیا اور انتظامات کی نگرانی کی۔ دعوت افطار و طعام میں ڈاکٹر شرتھ کلکٹر’ ویرا ریڈی اڈیشنل کلکٹر ‘ ناگیش آر ڈی او سنگاریڈی’ محند امجد پٹیل’ ایم اے حکیم’ پی مانکیم وائس چیرمین ڈی سی سی بی’ بچی ریڈی’ ایم جی انور’ بی روی’ خواجہ خان’ اکبر حسین’ شیخ صابر’ ایم اے سمیع’ سید نصیر الدین اجو’ امیر بیگ’ محمد سہیل علی’ محمد ظفر’ محمد یعقوب علی اراکین بلدیہ’ وجئندر ریڈی’ وینکٹیشورلو’ مسعود بن عبد الل? بصروی’ شیخ امجد’ حبیب رسول شکیل’ ایم اے مجید’ محمد عظیم ‘ محمد واجد’ مرزا یونس بیگ’ خواجہ اسد اللہ’ ایم اے باسط لکی’ محمد جاوید علی’ ایم اے وحید’ نصیب خان’ محمد مجیب’ اشفاق پٹیل’ ایم اے حاجی’ نولانا سید ذاکر حسین’ الحاج محمد خواجہ’ محمد غوث ڈاکٹر صاحب ایم بی ٹی اور دیگر موجود تھے۔ مولانا محمد کریم الدین غوثوی صدر مرکزی اہل سنت الجماعت سنگاریڈی نے ٹی ہریش راو وزیر فینانس سے تحریری نمائندگی کرتے ہوے بتایا کہ شہر سنگاریڈی میں 40 فیصد سے زائد مسلم آبادی ہے اور سنگاریڈی کے مسلم قبرستان تیزی کے ساتھ بھر رہے ہیں چنانچہ سنگاریڈی کے مسلمانوں کے لیے ایک جدید اور وسیع قبرستان کی ضرورت ہے۔ انھوں نے سنگاریڈی کے مسلم قبرستان کے لیے 5 ایکر اچھی اراضی مختض کرنے اور اس اراضی کے اطراف باونڈری وال ‘ اسٹور روم’ بور ویل’ اسٹریٹ لائٹس اور سی سی روڈ کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ روپیہ اور میتوں کی منتقلی کے لیے آخری سفر گاڑی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ٹی ہریش راو وزیر فینانس و صحت نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ سنگاریڈی میں مسلم قبرستان کے لیے 5 ایکر اراضی بہت جلد مختص کی جائے گی اور اس کی ترقی کے لیے فنڈس بھی جاری کئے جائنگے۔ بڑے قبرستان میں ہاء ماسٹ لائٹس نصب کرنے کی منظوری دی گئی۔ دیندار خان فنکشن ہال کی تزئن نو کے لیے رقمی منظوری کا تیقن دیا۔ انھوں نے اقلیتی بہبود اسکیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ تلنگانہ میں گنگا جمنی تہذیب کی بقاء￿ اور فروغ کے لیے کے سی آر کا اقتدار میں ہونا ضروری ہے۔ مفتی اسلم سلطان قاسمی نے دعا کی اور نماز مغرب کی امامت کی۔