سنگاریڈی میں میڈیکل کالج بس کا افتتاح

   

سنگا ریڈی۔ 4 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر دامودر راج نرسمہا نے سنگاریڈی میڈیکل کالج بس کا افتتاح کیا ریاستی وزیر دامودر راج نرسمہا کی ہدایت کے مطابق توشیبا انڈسٹریز نے اپنے CSR فنڈز کے ذریعہ 33 لاکھ روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج کو ایک نئی خریدی ہوئی بس مختص کی ہے۔ اس موقع پر وزیر دامودر راج نرسمہا نے ضلع کلکٹر وی کرانتی اور میڈیکل عہدہ داروں کے ہمراہ سنگاریڈی ضلع کلکٹر کے دفتر میں منعقدہ ایک پروگرام میں بس کو ہری جھنڈی دکھا کر میڈیکل کالج کی چابی پیش کرتے ہوئے انہوں نے بس میں بیٹھ کر سفر کیا۔