سنگاریڈی میں میڈیکل کالج کی تعمیر کیلئے 550 کروڑ روپئے منظور

   

۔1100 جائیدادوں کی بھی منظوری ، چیف منسٹر کے وعدوں کی تکمیل ، گورنمنٹ ہاسپٹل میں ڈائگناسٹک سنٹر کا افتتاح ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب

سنگاریڈی ۔ مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک’ بی بی پاٹل ایم پی ظہیرآباد’ بھوپال ریڈی ایم ایل اے نارائن کھیڑ’ مانک راو ایم ایل اے ظہرآباد’ کرانتی کرن ایم ایل اے اندول’ چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی’ شیو کمار چیرمین ڈی سی ایم ایس’ ہنمنت راو کلکٹر’ ڈاکٹر گائتری انچارج ڈی ایم آئنڈ ایچ او’ بی وجئے لجشمی چیرمین بلدیہ اور دیگر قائدین و عہدیداران کے ہمراہ گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہاسپٹل سنگاریڈی میں تلنگانہ ڈائگناسٹک سنٹر کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر ریاست کے عوام کو اعلیٰ معیاری طبی سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے سرکاری دواخانوں میں کارپوریٹ ہاسپٹلس کی طرح سہولتیں اور معیاری علاج کی سہولت حاصل ہوگی۔ سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں دو کروڑ پچاس لاکھ روپیہ سے تلنگانہ ڈائگناسٹک سنٹر قائم کیا گیا جس کا آج افتتاح عمل میں آیا۔ اس ڈائگناسٹک سنٹر میں 57 قسم کے خون کی معائنہ کئے جائنگے جو ابھی تک کارپوریٹ یاسپٹلس یا لیابس میں ہوا کرتے تھے اور جن پر چار تا چھ ہزار روپیہ کا خرچ ہوتا تھا اب یہ سہولت سرکاری دواخانہ میں مفت حاصل ہے۔ امراض قلب’ جگر’ گردہ اور تھارائڈ کی جانچ کے لیے خون کے ٹیسٹ یھاں پر کئے جائیں گے۔ کورونا مریضوں کے لئے کئے جانے والے ڈی ڈائمر’ سی آر پی’ ایل ڈی ایچ’ اور فرٹینائن ٹیسٹس بھی ان لیابس اندرون تین یوم شروع کئے جائیں گے۔ ڈائگناسٹک سنٹر انتھاء عصری آلات پر مبنی ہے اور ایک گھنٹہ میں چار سو ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ ضلع سنگاریڈی کے تمام پرائمری ہیلت سنٹرس اور اربن ہیلت سنٹرس میں مریضوں کے خون کے نمونے حاصل کرتے ہوئے سنگاریڈی لیاب کو روانہ کیا جائگا اور یہاں پر ٹیسٹ کرنے کے بعد رپورٹ راست مریض کے فون پر بھیج دی جائے گی۔ ڈائگناسٹک سنٹر کے انتظامات کے لیے ماہانہ 20 لاکھ روپیہ دئے جائیں گے۔ ضلع سنگاریڈی میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ لیاب نھیں ہے جس کی وجہ سے نمونوں کو حیدرآباد روانہ کیا جاتا ہے لیکن حکومت تلنگانہ نے سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں آر ٹی پی سی آر لیاب قائم کیا جس کے بعد سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ یہاں پر ہو رہا ہے اور اس کی رپورٹ 24 گھنٹہ میں آرہی ہے۔ سرکاری دواخانہ سنگاریڈی میں ریڈیالوجی خدمات بھی شروع ہونگی۔ ایک کروڑ 85 لاکھ روپیہ کے صرفہ سے ریڈیالوجی یونٹ قائم کیا جائگا جس میں ڈیجیٹل ایکس رے’ ای سی جی’ ٹو ڈی ایکو’ الٹرا ساونڈ اسکیاننگ کی سہولت رہے گی۔ دواخانے میں موجود سی ٹی اسکان مشین ناکارہ اور ناقابل مرمت ہوچکی ہے چنانچہ ڈھائی کروڑ روپیہ کی لاگت سے نئی سی ٹی اسکیان مشین خریدنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس طرح عنقریب سرکاری دواخانے سنگاریڈی عوام میں ہر طرح کی سہولت حاصل ہوگی اور خانگی دواخانوں اور لیابس جانے کی ضرورت نھیں ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے اسمبلی انتخابات کی مہم میں سنگاریڈی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ سنگاریڈی میں سرکاری میڈیکل کالج قائم کیا جائگا۔ چیف منسٹر کے سی آر نے اپنے اس وعدہ کی تکمیل کرتے ہوے سنگاریڈی کے لیے سرکاری میڈیکل کالج کی نہ صرف منظوری دی ہے بلکہ میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے 550 کروڑ روپیہ مختص کئے اور 1100 ٹیچنگ و نان ٹیچنگ جائدادوں کی منظوری دی جبکہ 50 کروڑ روپیہ نرسنگ کالج کے قیام کے لیے منظور کئے گئے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری دواخانے سنگاریڈی میں 36 ایکر اراضی دستیاب ہے اسی اراضی پر میڈیکل کالج تعمیر ہوگا۔ میڈیکل کالج کے لیے 260 کروڑ روپیہ کے صرفہ سے 650 بستروں پر مشتمل دواخانہ تعمیر ہوگا جو آکسیجن’ وینٹیلیٹر اور دیگر عصری سہولتوں سے لیس ہونگے۔ 200 کروڑ روپیہ سے میڈیکل کالج بلڈنگ اور ہاسٹل بلڈنگ تعمیر ہوگی جبکہ 40 کروڑ روپیہ سے لیابس’ آلات’ لائبریری اور فرنچر پر خرچ ہونگے۔ ہاسپٹل سے متصل محکمہ پولیس کی اراضی حاصل کرتے ہوے نرسنگ کالج قایم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ میڈیکل کالج میں 150 اور نرسنگ کالج میں 100 نشستیں ہونگی۔ ہریش راو نے کہا کہ ضلع سنگاریڈی تعلیمی مرکز کی صورت اختیار کر لی ہے۔ ٹی آر ایس حکومت نے سنگاریڈی میں اقامتی لا کالج’ میڈیکل کالج’ نرسنگ کالج منظور کیا اگریکلچر انجینئرنگ کالج بلڈنگ کی منظوری دی ہے جبکہ یھاں پہلے سے ہی جے این ٹی یو’ آء آء ٹی’ دو خانگی میڈیکل کالجس’ ٹورزم کالج اور کئی انجینئرنگ کالجس موجود ہیں۔ ہریش راو نے کلکٹریٹ میں میڈیکل ائنڈ ہیلت ڈپارٹمنٹ کی کارکاردگی اور ضلع میں کورونا وباء کا جائزہ لیا۔ انھوں نے کہا۔کہ کالیشورم پراجکیٹ سے سنگور پراجیکٹ میں پانی بھرا جائگا اور اس کے طعد سنگور بیاک واٹر پر دو بسویشور اور سنگمیشور لفٹ اریگیشن کے ذریعہ ضلع سنگاریڈی کے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی’ اندول’ نارائن کھیڑ اور ظہیرآباد کی تین لاکھ 25 ہزار اراضی کو سیر آب کیا جائگا۔ سنگمیشور لفٹ پراجیکٹ کا 16 کروڑ اور بسویشور لفٹ پراجیکٹ کا 11 کروڑ روپیہ سے 12 جون کو سروے کا کام شروع ہوگا۔ سروے رپورٹ اندرون دو ماہ حاصل ہوگی اس کے بعد پراجیکٹ کا ٹنڈر طلب کیا جائگا۔