سنگا ریڈی ۔ سنگا ریڈی پولیس پریڈ گراؤنڈ پر پولیس فلیگ ڈے اور پولیس شہیداں جو کہ اپنے ملک کی حفاظت کے لئے جان کی قربانی دی ہے اس خصوص میں خون کا عطیہ اور سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر سنگا ریڈی ضلع پولیس کی جانب سے سائیکل ریلی میں میں رمنا کمار ایس پی ضلع سنگاریڈی۔ سروجنا ایڈیشنل ایس پی۔ بالا جی ڈی ایس پی سنگاریڈی سری نواسن ڈی ایس پی اسپیشل برانچ۔ جناردن ڈی ایس پی( اے ار)۔ رمیش سرکل انسپکٹر پولیس سنگاریڈی شیوا لنگام سرکل انسپکٹر رورل پولیس سنگاریڈی ،ہری لال ، ڈینیال( ار ائی) سبھاش سب انسپکٹر رورل پولیس اور دیگر پولیس عہدیدار کے علاوہ اسکول کے طلباء سینٹ انتھونی ہائی اسکول کے طلبا نے بھی ریلی میں شامل تھے تقریبا 100 افراد پر مشتمل سائیکل ریلی منعقد کی گئی۔ پولیس گراؤنڈ سے ہوتے ہوئے ائی بی گیسٹ ہاؤس سے کلکٹریٹ پر سائیکل ریلی کا اختتام ہوا۔
