عوام کی تائید و حمایت سے پارٹی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، ڈی سی سی صدر نرملا جگاریڈی کی پریس کانفرنس
سنگاریڈی 30 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی بلدیہ انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی نے اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ ضلع کانگریس صدر اور ٹی جی آئی آئی سی چیئرپرسن نرملا جگا ریڈی نے پارٹی قائدین کے ساتھ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ٹی پی سی سی جنرل سکریٹری توپاجی اننت کشن، حلقہ سنگاریڈی انچارج انجانئلو، ٹاؤن کانگریس صدر جارج، بلاک کانگریس صدر رگھو گوڑ، سینئر قائد بونگولا روی، کونا سنتوش، کرن گوڑ اور دیگر پارٹی قائدین موجود تھے۔سنگاریڈی بلدیہ میں جملہ 38 وارڈس ہیں۔ ان میں سے 35 وارڈس امیدواروں کا اعلان کیا گیا جبکہ وارڈ نمبر 4، 22 اور 33 کے امیدواروں کے نام تاحال زیرِ غور ہیں۔ کانگریس پارٹی امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔ وارڈ نمبر 1 سے کمّری کرشن، وارڈ نمبر 2 سے آوْلا سْنیتا، وارڈ نمبر 3 سے نندنائیکولا کمار، وارڈ نمبر 4 زیرِ غور، وارڈ نمبر 5 سے بی بی پورنور جہاں، وارڈ نمبر 6 سے محمد خواجہ نواز الدین، وارڈ نمبر 7 سے ونشی کرشن، وارڈ نمبر 8 سے بھومیش، وارڈ نمبر 9 سے شری لتا شری شیلم، وارڈ نمبر 10 سے شیلندر ریڈی، وارڈ نمبر 11 سے گڈم تلسی رام، وارڈ نمبر 12 سے پروین (سی ایس آئی)، وارڈ نمبر 13 سے بیگاری وینا کماری، وارڈ نمبر 14 سے بھوانی شنکر (بھوی)، وارڈ نمبر 15 سے دَنّارم سْشمتا، وارڈ نمبر 16 سے شانتی، وارڈ نمبر 17 سے جیوتی، وارڈ نمبر 18 سے یشسوِنی، وارڈ نمبر 19 سے گْرّم جھانسی، وارڈ نمبر 20 انیس سلطانہ معتشم، وارڈ نمبر 21 سے توپاجی وینا ہریش، وارڈ نمبر 22 سے زیرِ غور، وارڈ نمبر 23 سے کونا ونیتا، وارڈ نمبر 24 سے اْلفت سلطانہ، وارڈ نمبر 25 سے عائشہ سلطانہ، وارڈ نمبر 26 سے حافظ شیخ شفیع حفیظ، وارڈ نمبر 27 سے ایم شریش ششی کانت، وارڈ نمبر 28 سے جی سنگیتا مہیش، وارڈ نمبر 29 سے نیرڈی مینا، وارڈ نمبر 30 سے جی منیش، وارڈ نمبر 31 سے جگّری ستیش ریڈی، وارڈ نمبر 32 سے جگّری رمیا شری، وارڈ نمبر 33 زیرِ غور، وارڈ نمبر 34 سے رضوانہ بیگم (اڈو) وارڈ نمبر 35 سے کدمَنچی نرسَمّاں، وارڈ نمبر 36 سے ساتیلی مادھوری، وارڈ نمبر 37 سے جارج میتھیوز، وارڈ نمبر 38 سے ندیم امیدوار ہیں۔ کانگریس پارٹی قائدین نے اس موقع پر اعتماد کا اظہار کیا کہ عوامی تائید و حمایت سے پارٹی بلدیہ انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔