سنگاریڈی پولیس کی جانب سے عوامی رائے کیلئے QR کوڈ

   

سنگا ریڈی۔ 10 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس نے منفرد طریقہ سے QR کوڈ اسکین کے ذریعے پولیس کی کارکردگی کی آن لائن ڈیجیٹل فیڈ بیک کا آغاز کیا ہے سی ایچ روپیش ایس پی ضلع سنگا ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے ڈی جی پی جتیندر نے QR کوڈ کا آغاز کیا ہے، اب عوام پولیس کی کارکردگی پر QR کوڈ کے ذریعہ اپنی رائے دے سکے گی اس سلسلے میں QR کوڈ جاری کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن رورل سنگا ریڈی میں عوام کی سہولت کے لیے ریسپشن سنٹر پر لگایا گیا ہے۔ عوام اپنے موبائل سے QR کوڈ کو اسکین کرتے ہوئے اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں محکمہ پولیس، کارکردگی اور اپنائی گئی خدمات کے بارے میں پہلے عوامی رائے آؤٹ سورسنگ ملازمین کی کالوں کے ذریعے جمع کی جاتی تھی، لیکن اس کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے سے، ایف آئی آر رجسٹریشن، ای چالان، می سیوا ایپلی کیشنز پاسپورٹ جیسے پولیس طریقہ کار پر عوام کی رائے دینے کے لیے براہ راست دستیاب ہوگا۔