سنگا ریڈی ۔7؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوامی حکمرانی کی فتح کی تقریبات کے موقع پر ایڈیشنل ایس پی اے سنجیوا راؤ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفس سنگاریڈی میں اوپن ہاؤس پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام میں سنگاریڈی کے مختلف اسکولوں کے طلبہ کو پولیس محکمہ کے ذریعہ استعمال ہونے والے مختلف قسم کے ہتھیار اور کن ہتھیاروں کا استعمال کن حالات میں کیا جاتا ہے واقف کروایا گیا آرمرر رامولو یادو اے آر ایس آئی، رمیش ہیڈ کانسٹیبل، شیوا کانسٹیبل اور مختلف اسکولوں کے طلباء نے پروگرام میں حصہ لیا۔