سنگاپور میں ایک دن میں سب سے زیادہ نئے متاثرین

   

سنیچر کو سنگاپور کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ ایک دن میں کورونا وائرس کے 942 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔ یہ ملک میں ایک روز میں کورونا کے نئے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔متاثرین میں اکثر کا تعلق ان غیر ملکی ملازمین کا تھا جو مختلف مراکز میں اجتماعی طور پر رہائش پذیر ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے ماضی میں سنکاپور کی تعریف کی ہے کہ اس نے وبا کی روک تھام کے لے اچھے اقدامات کیے۔ لیکن اب متاثرین میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔اس وقت ملک میں کووڈ 19 کے 5050 متاثرین موجود ہیں جبکہ اس وبا سے 11 اموات ہوچکی ہیں۔سنگاپور میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے تاکہ وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔