٭ سنگاپور پولیس 32 سالہ ہندوستانی شہری سے متعلق تحقیقات کررہی ہے جس نے ہندوستان کے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پولیس کی اجازت کے بغیر میرینا ساحل کے قریب مبینہ طور پر احتجاج منظم کیا۔ سنگاپور میں پولیس کی اجازت کے بغیر جلوس یا جلسے کا انعقاد یا اس میں شامل ہونا غیرقانونی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے کسی اجتماع کی اجازت نہیں دی۔