سنگاپور کے شہریو ںکوحماس۔ اسرائیل معاملے پر انتباہ

   

سنگاپور : سنگاپور کی حکومت نے اپنے شہریوں کو اسرائیل اور حماس کے معاملے پر بغیر اجازت جھنڈے، بینرز اور اس سے منسلک کسی بھی چیز کی نمائش پر بھاری جرمانوں اور سزاؤں سے خبردار کردیا۔ سنگا پور میں امن و امان کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، اٹھائے گئے اس اقدام کے تحت خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو 500 سنگاپور ڈالرز یا 6 ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جبکہ حکومتی اجازت کے ساتھ کیا گیا عمل خلاف ورزی نہیں کہلائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زیر غور قانون کے حوالے سے سنگاپور کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ اسرائیل اور حماس تنازعہ ایک “جذباتی مسئلہ” ہے جو قومی امن کو متاثر کر سکتا ہے‘۔واضح رہے سنگاپور کی پارلیمنٹ نے رواں ہفتے متفقہ طور پر حماس اسرائیل جنگ میں معصوم شہریوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی تھی۔