سنگور پراجکٹ کے پائپ لائن میں خرابی ، سربراہی آب میں خلل

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر کے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی میں عارضی خلل پڑا ہے ۔ سنگور پراجکٹ کی پائپ لائن جو بنیادی طور پر شہر کو پینے کے پانی سپلائی کرتے ہیں میں بڑے رساؤ کا پتہ چلنے کے بعد واٹر بورڈ کے عہدیداروں نے ہنگامی مرمت کا کام شروع کردیا ہے ۔ جس کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی رات تک پانی کی فراہمی معطل رہی ۔ مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد پانی کی سپلائی کو بحال کردیا جائے گا ۔ مرمت کے کام کی وجہ سے بنجارہ ہلز ، سوماجی گوڑہ ، وینکنا گری ، یلاریڈی گوڑہ ، ایرا گڈہ ، ایس پی آر ہلز ، کے پی ایچ بی ، بورا بنڈہ ، گائتری نگر ، موسیٰ پیٹ ، بھرت نگر ، کنڈا پور ، مادھا پور ، گوپال نگر ، تیلا پور ، و دیگر علاقوں میں پانی کی سربراہی میں خلل پڑ رہا ہے ۔ ۔ ش