سنہرے تلنگانہ کی سمت ، چیف سکریٹری کی رپورٹ جاری

   

ریاست کیلئے حکومت کی 34 اہم اسکیمات پر اعداد و شمار کی پیشکش
حیدرآباد /5 اپریل ( این ایس ایس ) چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے ریاست تلنگانہ کیلئے حکومت کی 39 اسکیمات اور کارکردگی پر سنہرے تلنگانہ کی سمت ’کے زیر عنوان سکریٹریٹ میں آج اپنے دفترمیں جاری کی ۔ پرنسپال سکریٹری برائے انفارمیشن ٹکنالوجی جئیش رنجن اور ڈائرکٹر الیکٹرانکس بی ٹی سجائی کارمپوری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اس رپورٹ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں شروع کردہ اہم اسکیمات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں جس میں تمام فلاحی اسکیمات کے بارے میں مناسب اعداد و شمار کے علحدہ کالیشورم پراجکٹ ، رعیتو بندھو ، مشن بھگیرتا ، ٹی ایس آئی پاس پر تفصیلات شامل ہیں ۔ تعلیم زراعت ، توانائی کی پیداوار ، خواتین کی بااختیاری اور آبپاشی کے شعبوں میں کئے گئے اقدامات کا بھی خلاصہ بیان کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں ریاست کی طرف سے تشکیل شدہ ٹی ہب ، ٹی ورک اور رچ جیسے اہم فلاحی و اختراعی اقدامات کا تذکرہ کرتے ہوئے ان شعبوں میں ہونے والی کا کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔