سنیما گھروں میں طلبہ کو فلم ’’گاندھی‘‘ دکھانے کی ہدایت

   

چیف سکریٹری سومیش کمار کی اضلاع کلکٹرس کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس

محبوب نگر ۔ جاریہ ماہ کی سے 21 تک تمام سنیما گھروں میں اسکولی طلباء کے لئے فلم ’’گاندھی‘‘ دکھانے کے اقدامات کئے جائیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی۔ وہ ’’سوتنترا بھارت و جرولتوم‘‘ کے ضمن میں حیدرآباد سے اضلاع کے کلکٹرس سے ویڈیو کانفرنس میںمخاطب تھے۔ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے موقع پر تلگو فلم ’’گاندھی‘‘ جو حب الوطنی کے جذبات کو ابھارتی ہے ضرور دکھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایم پی پی، زیڈ پی ٹی سیز، میونسپل چیرمین، رینوبندھو کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرس و دیگر کو جاریہ ماہ کی 8 تاریخ کو حیدرآباد میں منعقد شدنی ایچ آئی سی سی میں سوتنترا بھارت وجروستوم‘‘ کے افتتاحی تقریب میں روانہ کریں۔ اس کے لئے آمد و رفت کا انتظام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائمنڈ جوبلی تقاریب کے ضمن میں ضلع سطح کی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں قواعد کے مطابق ضروری انتظامات کے لئے ضلع انچارج وزیر کے ساتھ اجلاس منعقد کیا جائے۔ تقاریب کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنایا جائے۔ ضلع کلکٹر وینکٹ راؤ نے اجلاس میں عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ سنیما گھروں کے مالکین کے ساتھ اور متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ 9 تا 21 تاریخ تک محبوب نگر، دیور کدرہ اور جڑچرلہ میں فلم کی نمائش کا اہتمام کریں۔ کلکٹر نے ایم پی پی، زیڈ پی ٹی سیز، میونسپل چیرمین و دیگر کو 8 تاریخ کو حیدرآباد میں افتتاحی تقریب میں روانہ کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں ضلع ایس پی آر وینکٹیشورلو، ایڈیشنل کلکٹر سیتاراما راؤ، ڈی آر ڈی او یادیا، ڈی ای او رویندر، ڈپٹی سی ای او مغلپا، آر ٹی او نریش کمار، ضلع سیول سپلائی آفیسر رنجاتا، ڈی پی آر او وینکٹیشورلو و دیگر موجود تھے۔