سنیٹرنگ سامان کا سرقہ کرنے والا شخص گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : سنیٹرنگ سامان کا سرقہ کرنے والے سارق کو اوپل پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ لاکھ روپئے مالیتی سنیٹرنگ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ اوپل کی کرائم ٹیم نے 35 سالہ کے یادیا ساکن سرسوتی کالونی اوپل کو گرفتار کرلیا۔ یادیا پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے جو روزگار کی تلاش میں ضلع رنگاریڈی سے نقل مکان کرتے ہوئے اوپل منتقل ہوگیا اور گزر بسر کے لئے اس نے آٹو چلانا شروع کیا۔ لاک ڈاؤن کے سبب روزگار سے محرومی سے مالی پریشانیوں کا شکار ہوگیا اور اس نے زیر تعمیر عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سنیٹرنگ سامان کا سرقہ کرنا شروع کردیا۔ اس کے خلاف اوپل پولیس اسٹیشن میں دو مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا۔