سو ڈانی فوج پر ہزاروں شہریوں کے قتل کا الزام

   

خرطوم، 29 اکتوبر (یو این آئی) سوڈان کے مغربی دارفور علاقے کے شہر الفاشر میں نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے قبضے کے بعد نسلی بنیادوں پر بڑے پیمانے پر قتل عام اور دیگر سنگین مظالم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے اتحادی گروپوں نے آر ایس ایف پر سوڈان کے شہر الفاشر میں شہریوں کے اجتماعی قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے 2 ہزار سے زائد شہریوں کا قتل عام کردیا، مقتولین میں زیادہ تر خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں۔ 26اور 27 اکتوبر کو الفاشر میں بڑے پیمانے پر قتل عام کیا گیا، الفاشر18ماہ طویل محاصرے کے بعد ریپڈ سپورٹ فورسز کے قبضے میں آیا۔ ڈارفور کے تمام صوبائی دارالحکومتوں پر اب آر ایس ایف کا کنٹرول قائم ہوگیا ہے ، سیٹلائٹ شواہد کے مطابق غیر عرب کیخلاف منظم کارروائیاں جاری ہیں۔ تحقیقی ادارے کا الزام ہے کہ فور، زغاوہ اور برتی نسلوں کو زبردستی بے دخل کیا جارہا ہے ، دوسری جانب اقوام متحدہ انسانی حقوق سربراہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الفاشر میں نسلی بنیادوں پرمظالم بڑھ رہے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی کارکنوں کا کہنا ہے الفاشر کے شہری بدترین تشدد اور نسلی تطہیر کا شکار ہیں، آر ایس ایف پر پہلے بھی مغربی ڈارفور کے شہرالجنینہ میں15ہزار شہریوں کو قتل کرچکی ہے ۔