سوئزرلینڈ میںہم جنس پرستوں کے شادی کے حق کی حمایت میں مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

زیورخ : سوئٹزرلینڈ میں ہزاروں شہریوں نے ہم جنس پرست افراد کے شادی کے حق کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ شہرزیورخ میں ایک ’پرائیڈ مارچ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں منتظمین کے مطابق بیس ہزار افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ’شادی کا حق سب کے لیے‘ کے نعرے لگاتے ہوئے اس بارے میں آئندہ ہونے والے ریفرنڈم میں اپنی طرف سے حمایت کا اظہار کیا۔ ہم جنس پرست افراد کو قانوناً شادی کا حق دینے سے متعلق سوئٹزرلینڈ میں یہ ریفرنڈم 26ستمبر کو ہو گا۔ سوئٹزرلینڈ ان چند یورپی ممالک میں سے ایک ہے، جہاں اب تک ہم جنس پرستوں کو آپس میں باقاعدہ شادی کی اجازت نہیں۔؎