سواتی مالیوال ہاسپٹل میں شریک ،بھوک ہڑتال ختم

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ /15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ویمن کمیشن کی صدرنشین سواتی مالیوال کی صحت بگڑنے پر آج صبح انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ سواتی مالیوال کی بھوک ہڑتال آج 13 ویں دن میں داخل ہوگئی تھی اور وہ راج گھاٹ کے قریب سمتھا استھل پر بھوک ہڑتال کرتے ہوئے عصمت ریزی کے مجرموں کو اندرون چھ ماہ پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کررہی تھیں ۔ اتوار کی رات ان کی صحت خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں ہاسپٹل سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا لیکن مالیوال نے ہاسپٹل جانے سے انکار کردیا ۔ اتوار کی صبح وہ بیہوش ہوگئیں جس کے بعد انہیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ نئی دہلی کے لوک نائک جے پرکاش نارائن ہاسپٹل میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ سواتی مالیوال عصمت ریزی کے خاطیوں کو جلد سے جلد سزاء دینے کا مسلسل مطالبہ کررہی ہیں۔