نئی دہلی28 فروری (سیاست ڈاٹ کام سپریم کورٹ قانون کی طالبہ سے عصمت دری معاملے میں سابق مرکزی وزیر سوامی چنمیا نند اترپردیش میں چلنے والے مقدمے کو دہلی منتقل کرنے کی عرضی پر پیر کے روز سماعت کرے گا۔ سینئر وکیل کالِن گونجالوِس نے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بینچ کے سامنے معاملے کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بہت ہی سنگین ہے۔ ملزم صاحبِ اثرورسوخ ہے اور متاثرہ اور اس کے اہل خانہ سمیت اس کے والد کو خطرہ ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمے کی سماعت کے لیے اتفاق ظاہر کرتے ہوئے دو مارچ کی تاریخ مقرر کی۔متاثرہ اور اس کے والد نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور سپریم کورٹ سے جان کی سلامتی کا مطالبہ کیا ہے۔