سیوامیاکس نارائن پیٹ برانچ کا دورہ ، مسلمانوں سے استفادہ کرنے علماء کا مشورہ
نارائن پیٹ ۔18 مارچ ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مولاناحافظ عبدالقوی حسامی ، صدر ضلع جمعیتہ العلماء ہند نارائن پیٹ و جناب مولانا ناصر مظاہری ، ناظم ستیہ ساہیتئہ شانتی کیندرم محبوب نگر نے اپنے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر بلا سودی قرض سوسائٹی ، (سیوا میاکس ) نارائن پیٹ برانچ کا بھی دورہ کیا ،اس موقع پر مولانا عبدالقوی و مولانا ناصر مظاہری نے اپنے تاثرات میں کہا کہ سیوا میاکس کے ذریعہ مسلمانوں کو سود کی لعنت سے بچانے اور انہیں تجارت جیسے حلال ذریعہ کو اختیار کرتے ہوئے اپنی تجارت کو فروغ دینے کے لئے یہ بہترین ذریعہ و موقع ہے جس سے مسلمان فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی نے سودی نظام کے خلاف و بلا سودی قرض کی فراہمی کے لئے یہ بیڑا اُٹھایا ہے ،جو ایک شروعات تو ضرور ہے لیکن اس کے دور رس اثرات ضرور مرتب ہونگے۔آخر میں ان علمائے کرام نے دعا کی کہ سود کے خلاف اس جنگ میں اللہ تعالیٰ ہماری مدد ونصرت فرمائے ۔ اس موقع پر صدر نارائن پیٹ برانچ مینیجنگ کمیٹی جناب عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی ، وبرانچ منیجر سیوا نارائن پیٹ جناب سید محبوب علی ، کیاشیر جناب محمد منظور احمد رنگریز ودیگر موجود تھے ۔