سورت ، میسور ، نوی ممبئی فائیو اسٹار شہروں میں شامل

   

امبیکا پور ، راجکوٹ اور اندور کوبھی اعزاز : سوچھ بھارت ابھیان
نئی دہلی۔19 مئی (سیاست ڈاٹ کام)سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کوڑا۔کچرہ سے پاک شہروں کی سیریز میں چھ شہروں کو پانچ ستارہ کا درجہ دیا گیا ہے جن میں امبیکا پور، راجکوٹ، سورت، میسور، اندور اور نوی ممبئی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 65شہروں کو تین ستارہ اور 70شہروں کو ایک ستارہ کا درجہ دیا گیا ہے ۔رہائش اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو یہاں ‘کوڑا کچرا مکت شہر آکلن 2019-20’ (کوڑا کچرہ سے پاک شہر تشخیص سال 2019-20ء )جاری کرتے ہوئے کہاکہ چھتیس گڑھ کے امبیکا پور، گجرات کے راجکوٹ اور سورت، کرناٹک کے میسور، مدھیہ پردیش اندور اور مہاراشٹر میں نوی ممبئی کو پانچ ستارہ کا درجہ دیا گیا۔ وزارت نے جنوری میں اس سے متعلق میں مہم شروع کی تھی جس کا مقصد صفائی ستھرائی کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تشخیص میں 65شہروں کو تین ستارہ اور 70شہروں کو ایک ستارہ کا درجہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کووڈ۔19وبا نے ستھائی ستھرائی کی افادیت کو ثابت کیا ہے ۔ اگر سوچھ بھارت ابھیان کے تحت صفائی ستھرائی کی مہم شروع نہیں کی ہوتی تو حالات بہت خراب ہوسکتے تھے ۔