سورت میں 6 منزلہ عمارت منہدم، کئی لوگوں کے دب جانے کا اندیشہ

   

احمد آباد :گجرات کے سورت کے سچن پلی گاؤں میں 6 منزلہ عمارت گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ عمارت گرنے سے تقریباً 15 افراد شدید زخمی ہیں اور 5 تا 6 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ معلومات کے مطابق عمارت کافی پرانی تھی، بارش کے باعث عمارت منہدم ہوگئی ہے۔ فی الحال ایک خاتون کو بچا لیا گیا ہے۔ امدادی کام تیزی سے انجام دئے گئے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم تمام لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ عمارت کے خستہ حال ہونے کی اطلاع کے باوجود اس میں 10تا 15 لوگ رہ رہے تھے۔ عمارت پرانی تھی اس لیے بارش کی وجہ سے عمارت مکمل طور پر گر گئی ہے۔ اس دوران انتظامیہ کو بھی اس حادثہ کی اطلاع دی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے فائر فائٹرز کو فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں انجام دیں۔