سورت میں او این جی سی کے پلانٹ میں آتشزدگی

   

احمد آباد: گجرات کے سورت میں واقع تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے پلانٹ میں دیر رات آگ لگ گئی اور تین دھماکے ہوئے یہ آگ کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھی جاسکتی ہے۔جیسے ہی دھماکے ہوئے گھروں کی کھڑکیاں ہلنے لگیں۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔