سورج کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا ، حیران کن فلکیاتی نظارہ

,

   

حالیہ ہفتوں میں لگاتار خلاف معمول شمسی سرگرمی ماہرین فلکیات کیلئے نیا موضوع
واشنگٹن : سورج میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران لگاتار خلاف معمول سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ گزشتہ 3 دنوں میں کئی بار شمسی سطح پر غبار ، شمسی طوفان دیکھے گئے جو معمول کے بالکلیہ برعکس ہیں ۔ سورج ہمیشہ ہی ماہرین فلکیات کیلئے بڑا دلچسپ رہا ہے ۔ اور اب ایک نئی تبدیلی نے سائنسدانوں کو حیرانی میں ڈال دیا ہے ۔ سورج کا بڑا حصہ اس کی سطح سے یکایک الگ ہوا اور اپنے شمالی قطب کے اطراف بھنور کی مانند گھومتا رہا یہاں تک کہ وہیں بکھرگیا ۔ اگرچہ سائنسداں تجزیہ میں مصروف ہیں کہ یہ فلکیاتی واقعہ کس طرح پیش آیا ۔ لیکن اس واقعہ کی ویڈیو نے اسپیس کمیونٹی کو حیرانی میں ڈال دیا ہے۔یہ غیرمعمولی واقعہ ناسا کے جیمس ویب ٹیلی اسکوپ کے ذریعہ محفوظ ہوا اور اسے ٹوئٹر پر ڈاکٹر تامیتھا اسکوف نے شیئر کیا ہے ۔ وہ خلائی موسم کی پیش قیاسی سے وابستہ ہیں ۔ سورج سے شعلے ہمیشہ نکلتے رہتے ہیں جو زمین پر مواصلات کو بعض اوقات متاثر کرتے ہیں ۔ اس لئے سائنسدانوں کو تازہ فلکیاتی واقعہ سے یہی فکر مندی لاحق ہوگئی ہے کہ زمین پر مواصلاتی نظام متاثر نہ ہونے پائے ۔ سائنسداں تمام امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ خوفناک شمسی طوفانوں کا زمین پر کیا مضر اثر پڑسکتا ہے ۔