سورج گرہن کا ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نظارہ

,

   

نئی دہلی۔سال 2020کا پہلا سورج گرہن اتوا ر کو دن میں دو بجکر دس منٹ پر ختم ہوگیا اور اسے ہندوستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں دیکھا گیا۔ ہندوستان کے شمالی حصوں میں اتوار کی صبح تقریباً دس بجکر 25منٹ پر سورج گرہن کا فلکیاتی نظارہ شروع ہوا ۔اس دوران آسمان میں سورج ایک چمکتی انگوٹھی کی طرح نظرآیا۔ اس گرہن کادرمیانی حصہ 12:10کے آس پاس تھا۔ اس میں سورج فائر رنگ/چودامنی کے طورپر نظر آیا۔سورج گرہن افریقہ، ایشیا اور یوروپ کے کچھ حصوں میں نظر آیا اور دلچسپ بات یہ رہی کہ گرہن کا پیک ہندوستان کے شمالی حصہ میں نظر آیا جو دن میں 12:08بجے بہت زیادہ رہا۔ ا س سے پہلے سورج گرہن 26دسمبر 2019کو جنوبی ہندوستان سے اور جزوی گرہن کے طورپر ملک کے مختلف حصوں میں دیکھا گیا تھا۔ اگلا سورج گرہن ہندوستان میں اگلی دہائی میں نظر آئے گا جو مئی 2031کو ہوگا جبکہ 20مارچ 2034کو مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔حکومت ہند کے شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ایک خودمختار ادارے، آریا بھٹہ آبزرویشنل سائنس اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (اے آرآئی ای ایس یا ایریج)، نے اس سورج گرہن کے سوشل میڈیا پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کا اہتمام کیا تھا۔ٹاملناڈو ، دہلی اور دیگر مقامات پر مطلع ابرآلود کے باعث مکمل طور پر نظارہ نہیں کیا جاسکا ۔