کولکتہ : صدر انڈین کرکٹ بورڈ سورو گنگولی کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر اپولو ہاسپٹل میں دوبارہ شریک کیا گیا ہے ۔ کل رات انہوں نے بے چینی محسوس کی ۔ انہیں کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ میں زیرعلاج رکھا گیا ہے ۔ 48 سالہ گنگولی /2 جنوری کو بھی اپنے ذاتی جم میں ورزش کے دوران سینے میں تکلیف محسوس کی تھی۔ اس سے پہلے انہیں انجیو پلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا۔ انہیں ایک اسٹنٹ بھی لگایا گیا تھا۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ گنگولی کے تین شریانوں میں بلاکیج پایا گیا ہے۔