سوریا پیٹ میں 24 لاکھ روپئے مالیتی گانجہ ضبط

   

تین ملزمین گرفتار، مقدمہ درج، گاڑیوں کی تنقیح کے دوران کارروائی، ایس پی کی پریس کانفرنس

سوریاپیٹ: ضلع ایس پی سوریاپیٹ آر بھاسکرن آئی پی ایس نے دفتر ضلع پولیس میں میڈیا کانفرنس میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ معتبر اطلاع پر ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس ، سی سی ایس اور مدیرالہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار مدیرالا منڈل کے علاقے کے اندر پولوملہ کراس روڈ (NH-365 CC Road) میں آج صبح گاڑیوں کا معائنہ کر رہے تھے۔ ضلع ایس پی بھاسکرن آئی پی ایس نے بتایا کہ کار 7786 کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور اس میں گانجا کے پیکٹ ملے تھے۔ گاڑی کے ڈرائیور اور سوار دو افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان سے تفتیش کی گئی۔انھوں نے اعتراف کیا کہ وہ کچھ عرصے سے ضلع وشاکھاپٹنم کے چنٹور علاقے سے گانجہ خرید رہے تھے اور مہاراشٹر لے جارہے تھے۔ مذکورہ بالا تینوں اچھے دوست ہیں۔ پہلے ملزم بھکیہ سائی کے خلاف ضلع وشاکھاپٹنم کے چنٹور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تینوں دو دن قبل دو ارٹگا گاڑیوں میں وشاکھاپٹنم ضلع کے چنٹور گئے تھے ، انھوں نے ایک ہزارروپے میں مجموعی طور پر 200 کلو گرام گانجہ خریدا ، انہیں گاڑیوں میں محفوظ کیا اور مہاراشٹرا میں 4000 روپے فی کلو منافع پر فروخت کرنے جارہے تھے۔ پولیس نے دو گاڑیوں سمیت 24 لاکھ روپے مالیت کے 200 کلوگرام گانجا پکڑا اور قبضہ میں لے لیا ، تینوں ملزمان کوگرفتار کرکے مدیرالہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا اوران کا ریمانڈ حاصل کیا گیا۔ حاضرین میں بھکیہ سائی ، عمر 26 سال آٹو ڈرائیور ساکن پالارام ٹنڈا ، اننتھاگری زون۔.بھکیہ نوین کمار ، عمر 23 سال، آٹو ڈرائیور۔ گنڈو نریش ، عمر 24 سال ، کار ڈرائیور ساکن گٹیکل ، آتماکور وغیرہ شامل ہیں۔پریس کانفرنس میں سوریاپیٹ ڈی ایس پی موہن کمار ، سی سی ایس ٹاسک فورس انسپکٹر نرنجن ، تونگتورتی سی آئی روی ، مدیرالا ایس آئی سائی پرشانت اور سی سی ایس عملہ نے شرکت کی۔