سوریاپیٹ: سوریاپیٹ کے پن پہاڑ میں وزیر برقی جگدیش ریڈی نے عید الفطر کے موقع پر عیدگاہ کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر وزیر برقی جگدیش ریڈی نے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج عید کے موقع پر خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔ ایک عید کی خوشی اور دوسرے جدید عیدگاہ کی خوشی ۔ جگدیش ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ میں ہر طبقہ کی بنیادی ضروریات کے ساتھ ساتھ مذہبی ضروریات عبادت گاہوں قبرستانوں وغیرہ کی ترقی کیلئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ بالخصوص اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے کے سی آر کی زیر قیادت ٹی آر ایس حکومت نہایت سنجیدہ ہے۔ اس موقع پر ایم پی پی پن پہاڑ این بکشم، سید ریاض الدین رفیع و دیگر موجود تھے۔