سوریا کمار دوبارہ ٹاپ 10 میں، ابھیشیک بدستور پہلے مقام پر

   

نئی دہلی، 28 جنوری (آئی اے این ایس) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریاکماریادو چہارشنبہ کو جاری کی گئی تازہ ترین آئی سی سی ٹی 20 بین الاقوامی درجہ بندی میں دوبارہ ٹاپ ٹین بیٹرس کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پانچ درجے کی چھلانگ لگائی ہے اور اس وقت ساتویں مقام پر موجود ہیں۔ یہ پیش رفت نیوزی لینڈ کے خلاف جاری پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں ہندوستان اس وقت 3-0 سے برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ ہندوستانی کپتان، جو مختصر ترین فارمیٹ میں رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، انہوں نے دوسرے میچ میں 82 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی اور 468 دن بعد اپنی نصف سنچری کی قحط سالی کا خاتمہ کیا۔ سوریاکمار نے اگلے میچ میں بھی اسی رفتارکو برقرار رکھا اور صرف 26 گیندوں پر 57 رنز اسکورکیے۔ ہندوستان کے اوپنر ابھیشیک شرما نے بھی تیسرے ٹی20 میچ میں 68 رنزکی دھواں دار اننگزکھیل کر اپنی نمبر ایک مقامکو مزید مضبوط کرلیا۔ 929 درجہ بندی کے نشانات کے ساتھ انہوں نے سرفہرست مقام پر اپنی برتری کو 80 درجہ بندی کے نشانات تک بڑھا دیا ہے۔ ہندوستان کے فاسٹ بولرجسپریت بمراہ نے بھی تیسرے ٹی 20 میچ میں حریف ٹیمکے خلاف تین وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بولروں کی درجہ بندی میں چار درجے بہتری کے ساتھ 13واں مقام حاصل کر لیا ہے، جبکہ ان کے ساتھی ورون چکرورتی بلیک کیپس کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد بدستور سرفہرست مقام پر قائم ہیں۔ آل راؤنڈرز ہاردک پانڈیا اور شِوم دوبے نے بھی جاری سیریز میں عمدہ کارکردگی کے بعد درجہ بندی میں ترقی حاصل کی ہے۔ ہاردک ایک درجہ بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ دوبے پانچ درجے کی چھلانگ لگا کر گیارہویں مقام پرآگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈرگلین فلپس ہندوستان کے خلاف اچھی کارکردگی کے بعد بیٹرس کی درجہ بندی میں 18 درجے ترقی کے ساتھ 44 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم 20ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے جارحانہ بیٹر برینڈن کنگ نے بھی15 درجے کی بہتری حاصل کی ہے۔ افغانستان کے مجیب الرحمٰن، جنوبی افریقہ کے کاربن بوش اور ویسٹ انڈیزکے فاسٹ بولر میتھیو فورڈ نے بولروں کی درجہ بندی میں بالترتیب پانچ، آٹھ اور انیس درجے کی ترقی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کی مضبوط بیٹرس کی جوڑی ہیری بروک اور جو روٹ نے سری لنکا کے خلاف ونڈے سیریز جیتنے میں اپنی ٹیم کا اہم کردار ادا کیا۔ اس کے نتیجے میں ہیری بروک 11ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ جو روٹ چھ درجے ترقی کے ساتھ ونڈے کی درجہ بندی میں 17ویں نمبر پر آگئے ہیں۔