نئی دہلی۔ ہندوستان کے اسٹار بیٹر سوریا کمار یادیوکو 2023 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 آئی پلیئر آف دی ایر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ سوریا جو اپنے 360 ڈگری اسٹروک پلے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے میں اس فارمیٹ میں 1164 رنز بنائے یہ ایوارڈ جیتا تھا۔، اس طرح اس زمرے میں یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔ان کے علاوہ زمبابوے کے سکندر رضا، یوگنڈا کے الپیش رامجانی اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین نے ایوارڈ کے لیے نامزدگی حاصل کی ہے۔ 17 ٹی20 اننگز میں، سوریاکمار نے 48.86 کی اوسط اور 155.95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 733 رنز بنائے ۔ سال کی ان کی پہلی ٹی20 اننگز سری لنکا کے خلاف محض سات رنز تھی، لیکن وہ پونے اور راجکوٹ میں بالترتیب 51 (36 گیندوں) اور 112 ناٹ آؤٹ (51 گیندوں) کے اسکور کے ساتھ اگلے دو میچوں میں غالب رہے۔ اگست میں پروویڈنس، گیانا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 83 (44 گیندوں) کی اننگز کے بعد لاڈرہل، فلوریڈا، میں61 (45 گیندوں) کی اننگز کھیلی۔ سوریا کمار نے سال کے آخر تک نوجوان ہندوستانی ٹیم کی ٹی20 قیادت کا کردار بھی سنبھالا۔ انہوں نے آسٹریلیا (42 گیندوں پر 80 رنز) اور جنوبی افریقہ (36گیندوں پر 56 رنز) کے خلاف نصف سنچریاں بنائیں، جوہانسبرگ میں ہندوستان کے سال کے آخری ٹی20 میں صرف 56 گیندوں پر سنچری بھی ان کے ریکارڈز میں درج ہے۔