دبئی ۔ سوریا کمار یادیو نے مسلسل دوسری مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 کرکٹر آف دی ایر کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوریا کمار یادیو نے 2023 میں ٹی 20 فارمیٹ میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی کھلاڑی نے 2023 میں 17 اننگز میں 48.86 کی اوسط اور 155.95 کے اسٹرائیک ریٹ سے 733 رنز بنائے ہیں ۔ زمبابوے کے سکندر رضا، یوگنڈا کے الپیش رامجانی اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی ٹی20 کرکٹر آف دی ایر کے لیے نامزد ہوئے تھے۔گزشتہ برس بھی آئی سی سی نے سوریا کمار یادیو کو 2022 کا ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا تھا۔