سوریاونشی دیوالی کو ریلیز ہوگی

   

مبئی ۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور کٹرینہ کیف کی فلم سوریاونشی کو دیوالی پر ریلیزکرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا حکومت نے 22 اکتوبر سے سینما ہالزکھولنے کا اعلان کیا ہے۔سوریا ونشی فلم کی ریلیز میں کافی وقت لگا ہے جس میں اکشے کمار اور کٹرینہ کیف کے علاوہ ہدایت کار روہت شیٹی اور اجے دیوگن بھی شامل ہیں۔روہت شیٹی نے مہاراشٹرا کے چیف منسٹر کے ساتھ ایک تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کی وجہ سے سینما ہالزکو 22 اکتوبر سے کھولا جا رہا ہے۔ آخرکار ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس دیوالی پر پولیس آرہی ہے۔کورونا کی وبا کی وجہ سے اس بڑے بجٹ کی فلم کو ملتوی کیا جاتا رہا ہے۔