سوشل میڈیا پر سیاسی نوعیت کے پوسٹ ڈالنے سے گریز کریں

   

لکھنؤ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں پولیس والوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے سوجھ بوجھ اور تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ آنے والے لوک سبھا چناؤ کے پیش نظر کوئی بھی سیاسی نوعیت کے ریمارکس سے گریز کرے جو ان کی غیر جانبداری پر سوال اُٹھا سکتا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس یو پی سنگھ نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہم نے پولیس ملازمین کو بھی سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے کیوں کہ بصورت دیگر کوئی تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پولیس والوں کا پوسٹ کسی بھی سیاسی پارٹی کے حق میں یا اُن کیخلاف نہیں ہونا چاہئے۔