کلکتہ 30جون (سیاست ڈاٹ کام )وزیر ا علیٰ ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیک نیوز کا سماج پر منفی اثر پڑرہا ہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کیا جائے ۔عالمی یوم سوشل میڈیا کے موقع پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ آج عالمی یوم سوشل میڈیاہے ۔سوشل میڈیا کا اچھے کاموں کیلئے استعمال ہونا چاہیے ۔غلط نیوز اور غلط معلومات کے ذریعہ سماج میں تفریق پیدا کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں ہوناچاہیے ۔خیال رہے کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتی ہیں۔فیس بک اور ٹوئیٹر پر وہ مسلسل سرگرم رہتی ہیں اوروہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر اپنی بات رکھ چکی ہیں۔