سوشیل میڈیا سیکھنے کا ذریعہ کے موضوع پر مانو میں مباحثہ

   

حیدرآباد /29 اکٹوبر ( یو این آئی ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب کے حصہ کے طور پر آن لائن مباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ ابتدائی راؤنڈ بموضوع سوشیل میڈیا آن لائن سیکھنے کا مثبت ذریعہ کا تین زبانوں اردو، ہندی اور انگریزی میں کل انعقاد عمل میں آیا۔ پروفیسر عبدالسمیع صدیقی، کوآرڈینیٹر کے بموجب مباحثہ کا حتمی راؤنڈ دو زبانوں اردو اور ہندی میں9 نومبر کو منعقد ہوگا جس کا عنوان ٹکنالوجی کا معاشرے کے ثقافتی اقدار پر نقصاندہ اثر ہے ۔ابتدائی راؤنڈ میں یونیورسٹی کے حیدرآباد کیمپس کے جملہ 31 طلبہ نے حصہ لیا۔ اساتذہ ڈاکٹر محمد اکبر اور جناب غفران برکاتی نے اردو زبان کے ججس کے فرائض انجام دیئے جبکہ ڈاکٹر بی ایل مینا اور جناب فہیم انور ، ہندی اور ڈاکٹر گووندیا گوداورتھی اور ڈاکٹر پی شرت چندرا انگریزی کے ججس تھے ۔ ہر زبان کے 3 بہترین شرکائکو انعامات دیئے جائیں گے اور تمام حصہ لینے والے طلبہ کو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔