گوہاٹی : طالبان کے گذشتہ اتوار کو افغانستان پر کنٹرول کے بعد ہندوستان میں طالبان کی حمایتی افراد پر نظر رکھی جارہی تھی ۔ اسی دوران آسام پولیس نے 14 افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے سوشیل میڈیا پر طالبان کی حمایت میں ان سے متعلق پوسٹ وائرل کیے تھے ۔ آسام کے اسپیشل ڈی جی پی نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ طالبان کی سرگرمیوں سے متعلق سوشیل میڈیا پوسٹ کیلئے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشیل میڈیا پلیٹ فارمس پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے متعلق چوکس رہیں تاکہ ان کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ ہو ۔ ایک سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ گرفتار شدہ افراد کا 10 اضلاع سے تعلق ہے ۔