یلاریڈی یکم / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مذہبی فرقہ واریت کو سوشیل میڈیا پر دیکھ کر فریب میں نہ آئیںاور نہ سوشیل میڈیا کے ذریعہ کسی بھی مذہب کی توہین کریں ۔ بلکہ پرامن طریقہ سے تمام مسلمان بقرعید منانیکا مشورہ دینے یلاریڈی DSP سرینواس راؤ نے امن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ سوشیل میڈیا کی جھوٹی اطلاعات کی بناء تصدیق کئے کسی دوسرے کو روانہ نہ کریں اور حالات کو تشیدہ بنانے والے پیامات کو ایک دوسرے کو نہ بھیجیں ۔ یلاریڈی سوشیل ویلفیر کمیٹی صدر شیخ غیاث الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بقرعید ایثار قربانی کی عید ہے کسی کی دل آزاری کرنا مقصد نہیں ۔ انہوں نے پولیس کو بھی پرامن عید کو یقینی بنانے مسلمانوں کا بھرپور تعاون کرنے کی گذارش کی ۔ بلاوجہ کی افواہوں پر توجہ نہ دینے کا مشورہ دیا ۔ کیونکہ مسلمان کوئی بھی عید پرامن طریقہ سے مناتے ہیں۔ سورش شورش کبھی کا حصہ نہیں ہے ۔ بقر عید کی آڑ میں ہراساں کرنے والے شرپسند عناصروں پر کڑی نظر رکھنے پولیس سے اپیل کی ۔ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے اور ایسے افراد کو انتباہ دیتے ہوئے باز رکھنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر سید احمد علی ، سید میر عزیز الرحمن ، سید نجیب اللہ بابا ، پرویز الرحمن ، محمد یوسف ، احمدپاشاہ ، محمد مسعود ، محمد مکرم ، اظہر ، محمد احمد کے علاوہ سرکل انسپکٹر رویندرا نائیک سب انسپکٹر مہیش اور اکثریتی طبقہ کے ذمہ داران موجود تھے۔