سونو سودسیاست میں نہیں آنا چاہتے

   

ممبئی، 10جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سونوسود کا کہنا ہیکہ وہ سیاست میں آنا نہیں چاہتے ہیں۔مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچانے میں مدد کرنے کیلئے سرخیوں میں آئے سونو سود نے سیاست میں داخل ہونے کی قیاس آرائیوں کے پیش نظر یہ واضح کیا ہیکہ وہ سیاست میں نہیں آنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو بھی کچھ کررہے ہیں، مکمل طور پر پیار و ہمدردی ہے۔ سونو سود نے کہا ’’مجھے سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ میں مزدوروں کے تئیں محبت کی وجہ سے ایسا کررہا ہوں۔ میں انہیں ان کے گھروالوں سے ملنے میں مدد کرنا چاہتا ہوں‘‘۔سونو سود نے کہا ‘‘میری خواہش ہے کہ ہر مزدور کے اپنے گھر پہنچنے تک کام کرتا رہوں۔ سفر جوش و خروش سے جاری رہے گا۔ کسی کو بے گھر نہیں رہنا چاہئے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بحفاظت اپنے گھر پہنچ جائیں۔