سونوسود روزانہ 45 ہزار افراد کو کھانا کھلارہے ہیں

   

٭ بالی ووڈ اداکار سونو سود اپنے مرحوم والد کی طرف سے قائم کردہ شکتی انادانم کے تحت ممبئی میں روزانہ 45 ہزار افراد کو کھانا کھلارہے ہیں ۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں غریب بھوکے ہیں ۔ ان کو روزانہ کھانا فراہم کیا جارہا ہے ۔ سونو سود نے کہا کہ غریبوں کی مدد کیلئے میں نے جتنا ممکن ہوسکتا ہے مدد کرنے کی کوشش کی ہے ۔