رائے بریلی : کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اترپردیش میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی چتا جلانے کے لئے لکڑیوں کی بڑھتی قلت کو دیکھتے ہوئے اپنے پارلیمانی حلقہ رائے بریلی کے لئے 3 ٹرک بھر کر جلانے کی لکڑی بھیجی ہے تاکہ غریبوں کو اپنے متعلقین کی چتائیں جلانے میں مدد ملے۔ پارٹی ترجمان ونئے دیویویدی نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے اپنے نمائندہ کے ایل شرما کو چتا کے لئے لکڑی کا انتظام کرنے کی ہدایت دی اور اب پارٹی کیڈر اِس معاملہ میں تعاون کررہا ہے۔