نئی دہلی: کانگریس کی سابق صدر اور پارٹی کی راجیہ سبھا رکن سونیا گاندھی کو ایک دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہنے کے بعد آج یہاں گنگا رام ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا گیا۔مسز گاندھی کو پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد جمعرات کی صبح یہاں کے سر گنگا رام ہاسپٹل ہو معمول کے چیک اپ کیلئے لے جایا گیا تھا۔ مسز گاندھی نے کل صبح معمول کا چیک اپ کروایا لیکن ان کے پیٹ میں معمولی انفیکشن کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہاسپٹل میں داخل کرایا اور آج صبح انہیں ڈسچارج کر دیا گیا۔