راہول اورپرینکا بھی شریک ہوں گے، کانگریس کا بیان
چنڈی گڑھ: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی صدر سونیا گاندھی، کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سمیت کانگریس کے تقریباً 30اسٹارکمپینرس پارٹی امیدواروں کے حق میں مہم چلانے پنجاب آئیں گے ۔ پارٹی کی طرف سے جمعہ کو یہاں جاری اسٹارکمپینرس کی فہرست میںسونیا گاندھی، ڈاکٹر سنگھ، راہول، پرینکا ، پارٹی لیڈر ہریش چودھری، نوجوت سنگھ سدھو، وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی،میرا کمار، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل، پنجاب کانگریس کے سابق صدر سنیل جاکھڑ، پارٹی کے سینئر لیڈر پرتاپ سنگھ باجوہ، اجے ماکن، ہریانہ کے سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا، راجیہ سبھا ممبر آنند شرما، سابق مرکزی وزیر کماری شیلجا، کانگریس ہیڈ کوارٹرس کے شعبہ اطلاعات و نشریات کے انچارج رندیپ سرجے والا، پارٹی کے سینئر لیڈر راجیو شکلا، سینئر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ، ایم پی دیپندر ہڈا، پارٹی لیڈر رنجیت رنجن، نیتا ڈیسوزا، بی وی بسواس، امریتا دھون، رامندر اولا، تیجندر بٹو، عمران پرتاپ گڑھی اور امریندر راجہ ویڈنگ شامل ہیں۔
